اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری، مریم اورنگزیب اور شرجیل میمن سمیت غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کی متعدد مرد اورخواتین اراکین مہمانوں کی گیلری میں گئیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم …
صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، غیرملکی سفیروں، وزرائے اعلیٰ اورگورنرز کی شرکت
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری، مریم اورنگزیب اور شرجیل میمن سمیت غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کی متعدد مرد اورخواتین اراکین مہمانوں کی گیلری میں گئیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وہ خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کرتی رہیں۔








