اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن و استحکام کے …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








