اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیر کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز سے قبل ہی غیر ملکی سفرا اور سفارت کار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ ان میں عرب اور دوست ممالک کے سفرا ءنمایاں تھے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل غیر ملکی …
صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد کی شرکت
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیر کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز سے قبل ہی غیر ملکی سفرا اور سفارت کار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ ان میں عرب اور دوست ممالک کے سفرا ءنمایاں تھے۔
اجلاس شروع ہونے سے قبل غیر ملکی سفارت کار مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے خوش گپیاں کرتے رہے۔








