اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد موجودہ حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔موجودہ قومی اسمبلی کے یکم مارچ 2025ء سے شروع ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ میں 12 فروری 2026ء تک 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 …
صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد موجودہ حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد موجودہ حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔موجودہ قومی اسمبلی کے یکم مارچ 2025ء سے شروع ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے
، دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ میں 12 فروری 2026ء تک 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 13 نجی بلز بھی منظور ہوئے دوسرے پارلیمانی سال کا اختتام 28 فروری 2026ء کو ہوا ۔اس دوران 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025،پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025،پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025،
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل 2025،آسان کاروبار بل 2025، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی بل 2025، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025، پٹرولیم ترمیمی بل 2025،پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025، پاکستان سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025،فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025و دیگر بلز منظور ہوئے۔
تیسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی توجہ ان قوانین کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے اور معاشی استحکام کے لیے مزید قانون سازی پر مرکوز رہے گی۔








