ایوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ایوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکینِ کمیٹی نے متفقہ طور پر سینیٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹر نیاز احمد کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا، جس کی تائید سینیٹر جان …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ایوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکینِ کمیٹی نے متفقہ طور پر سینیٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹر نیاز احمد کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا، جس کی تائید سینیٹر جان محمد نے کی۔

اراکینِ کمیٹی کی متفقہ رائے سے سینیٹر نیاز احمد کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر جان محمد نے سینیٹر نیاز احمد کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی ملک کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی، اور تمام اراکین باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ان علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کاوشیں کریں گے۔

نو منتخب چیئرمین سینیٹر نیاز احمد نے اراکینِ کمیٹی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام اراکین کے تعاون سے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کو مؤثر اور نتیجہ خیز انداز میں اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں گے، تاکہ یہ علاقے بھی قومی ترقی میں مساوی حصہ دار بن سکیں۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر جان محمد، چیئرمین کمیٹی سینیٹر نیاز احمد کے علاوہ ایوانِ بالا کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

مزید خبریں