اسلام آباد، پولن الرجی سے متعلق آگاہی اور علاج کے لئے خصوصی مفت طبی کیمپ 3 مارچ سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے پولن الرجی سے متعلق آگاہی اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 3 مارچ سے 5 مارچ تک کمیونٹی سینٹر جی-6 آبپارہ میں خصوصی مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق کیمپ کے دوران شہریوں کو ماہر طبی عملے کی نگرانی میں الرجی ٹیسٹ، مفت ادویات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق رہنمائی …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے پولن الرجی سے متعلق آگاہی اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 3 مارچ سے 5 مارچ تک کمیونٹی سینٹر جی-6 آبپارہ میں خصوصی مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق کیمپ کے دوران شہریوں کو ماہر طبی عملے کی نگرانی میں الرجی ٹیسٹ، مفت ادویات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر شرکاء کو پولن الرجی کی علامات اور اس سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے اس کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق پولن الرجی عموماً چھینکیں آنے، ناک بہنے، آنکھوں میں خارش یا پانی آنے اور بعض اوقات سانس لینے میں دشواری کا باعث بنتی ہے۔

بروقت تشخیص اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ موسمی الرجیز کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا اور شہریوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید خبریں