بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا‘ ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس …
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

مزید خبریں
بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا‘ ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ
راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری محمد دین شہید ہو گیا جبکہ چار شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی پوسٹوں کو موثر جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کی 2 چوکیاں تباہ ہو گئیں۔








