مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق رہے، نشست پر بیٹھ کر صدر مملکت کا مکمل خطاب سنا

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):جمیعت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق رہے،اپنی نشست پر بیٹھ کر صدر مملکت آصف علی زرداری کا مکمل خطاب سنا۔ پیر کو نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):جمیعت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے لاتعلق رہے،اپنی نشست پر بیٹھ کر صدر مملکت آصف علی زرداری کا مکمل خطاب سنا۔

پیر کو نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی تاہم جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور صدر مملکت کی مکمل تقریر سنی۔

مزید خبریں