اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام منگل کو عالمی یومِ جنگلی حیات کی تقریب آؤٹ ڈور ایجوکیشن سنٹر ٹریل فائیو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں منعقد ہوئی۔15,000 ہیکٹر پر محیط مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایک قدرتی دواخانہ ہےجہاں 77 خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 245 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے 159 اقسام (65فیصد) مقامی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ 200 …
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام عالمی یومِ جنگلی حیات کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام منگل کو عالمی یومِ جنگلی حیات کی تقریب آؤٹ ڈور ایجوکیشن سنٹر ٹریل فائیو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں منعقد ہوئی۔15,000 ہیکٹر پر محیط مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایک قدرتی دواخانہ ہےجہاں 77 خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 245 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے 159 اقسام (65فیصد) مقامی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ 200 سے زائد ادویاتی پودے دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔
تقریب میں ادویاتی پودوں کےتحفظ، موسمیاتی تبدیلی،جنگلاتی آگ اور بے جا کٹائی جیسے خطرات اور پائیدار طریقہ کار و تحقیق کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ٹریل-5 پر ایک تعلیمی واک بھی منعقد کی گئی۔تقریب میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، پارک انتظامیہ، زولوجیکل سروے آف پاکستان اور رضاکاروں نے شرکت کی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔عالمی یومِ جنگلی حیات انسانی صحت اور ماحولیاتی توازن کے لئے نباتاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔








