قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے وقت میں تبدیلی، اب سہ پہر 3 بجے ہوگا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل بدھ، 4 مارچ 2026 کو ہونے والے پارلیمان کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جو پہلے کل دوپہر 2 بجے ہونا تھا، اب تبدیل شدہ وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وقت کی اس تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل بدھ، 4 مارچ 2026 کو ہونے والے پارلیمان کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جو پہلے کل دوپہر 2 بجے ہونا تھا، اب تبدیل شدہ وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وقت کی اس تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ کو نئے وقت کے مطابق اجلاس میں شرکت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔