اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مختلف پارلیمانی جماعتوں نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد اوراتفاق ویگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیر …
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف،شرکاء کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مختلف پارلیمانی جماعتوں نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد اوراتفاق ویگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
بیان کے مطابق اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا ، انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں جبکہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام شرکاء نے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔








