نیب کے 3 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے تین سینئر افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ ترقی کا نوٹیفکیشن چیئرمین نیب کی منظوری اور سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کیا گیا ہے۔ترقی پانے والے افسران میں محمد عامر بٹ کو …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے تین سینئر افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ ترقی کا نوٹیفکیشن چیئرمین نیب کی منظوری اور سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کیا گیا ہے۔ترقی پانے والے افسران میں محمد عامر بٹ کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے کر بطور ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر تعینات کیا گیا ہے۔

محمد طاہر جو بطور ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹرز مقرر کر دیا گیا ہے۔غلام صفدر شاہ کو بھی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دی گئی ہے اور وہ بطور ڈائریکٹر جنرل پی اے سی اے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔نیب اعلامیہ کے مطابق ترقیوں کا مقصد ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا اور احتساب کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔