راولپنڈی میں قتل، ضرر، چوری، راہزنی، نقب زنی ، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ضرر، چوری،راہزنی،نقب زنی ،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، زیر حراست اشتہاری نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے چار شہریوں کو …

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ضرر، چوری،راہزنی،نقب زنی ،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، زیر حراست اشتہاری نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے چار شہریوں کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری جولائی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔

تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا،زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موبائل فون، طلائی انگوٹھی، 2 ایل ای ڈیز،نقدی 16 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل سابقہ رنجش پر چھرے کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا،زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 روز قبل سابقہ رنجش پر خنجر کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے 2 افرادکو گرفتارکرلیا۔

دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے4 افراد کوحراست میں لے کر 1 کلو 690گرام چرس 10لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ وارث خان پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے کر 1 کلو 690 گرام چرس اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی۔گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔