وزیراعلی مریم نواز کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ ہندو برادری کے تہوار ہولی پراپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اعلی نے کہا کہ رنگوں کا تہوار ہولی بہار آمد کی علامت ہے،ہولی امید کا پیغام اور وہ امید جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے، اقلیتی برادری کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر سہولتیں یکساں …

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ ہندو برادری کے تہوار ہولی پراپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اعلی نے کہا کہ رنگوں کا تہوار ہولی بہار آمد کی علامت ہے،ہولی امید کا پیغام اور وہ امید جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے، اقلیتی برادری کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر سہولتیں یکساں طور پر فراہم کی جا رہی ہیں،ایسا پنجاب بنا رہے ہیں، جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔

وزیرِ اعلی مریم نوازنے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اورثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کررہی ہے،پنجاب میں بسنے والی ہندوبرادری ہمارے معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔وزیرِ اعلی نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کے لیے گرانٹ کی رقم 15 ہزار روپے کی ہے،مینارٹی کارڈکے ذریعے مستحق اقلیتی خاندانوں کو 10,500 روپے کی مالی امداد بھی دی جارہی ہے۔