اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے منتظر عازمین کی رہنمائی اور فوری مدد کے لیے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج درخواستوں کے عمل، انتظامات اور دیگر معلومات کے حوالے سے عوام کو مستند اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے عازمینِ حج اور ان کے …
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی ہیلپ لائن اور ای میل سروس قائم کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے منتظر عازمین کی رہنمائی اور فوری مدد کے لیے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج درخواستوں کے عمل، انتظامات اور دیگر معلومات کے حوالے سے عوام کو مستند اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے عازمینِ حج اور ان کے لواحقین اسلام آباد کے لئے ان نمبروں ،051-9205696،051-9216980،051-9216981،051-9216982ای میل ایڈریس: [email protected] پر حج سے متعلق شکایات اور معلومات کے لئے رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔
عاز مین حج اور ان کے عزیز و اقارب حج سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کے لیے مذکورہ بالا نمبرز اور ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔








