سابق وزیراعظم نواز شریف کاپارٹی کی جنرل کونسل سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، حق حاکمیت عوام کی مقدس امانت ہے، اس میں خیانت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عوام کا حق حکمرانی بحال کرنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا جائے، ملک اور اس کے 20 کروڑ عوام کی …

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، حق حاکمیت عوام کی مقدس امانت ہے، اس میں خیانت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عوام کا حق حکمرانی بحال کرنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا جائے، ملک اور اس کے 20 کروڑ عوام کی خاطر ہمیں نفرتوں، الزامات اور تصادم کے کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے والی ہے، ہمارے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کہ ملک کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، 2013ءکے مقابلے میں 2018ءمیں مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سینٹر میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply