شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دن رات ایک کر کے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 100 ارب روپے کی رقم فراہم کی، ماضی میں داسو اور دیامر بھاشا ڈیم کے جعلی سنگ بنیاد رکھے گئے، رینٹل پاور منصوبوں سے ملک کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، لیڈر عوام کے دل میں …

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دن رات ایک کر کے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 100 ارب روپے کی رقم فراہم کی، ماضی میں داسو اور دیامر بھاشا ڈیم کے جعلی سنگ بنیاد رکھے گئے، رینٹل پاور منصوبوں سے ملک کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، لیڈر عوام کے دل میں رہتے ہیں، یہ عوام کے فیصلے ہیں، ہم سب مل کر ملک کی خدمت کریں گے اور ملک کے مسائل حل کریں گے، قوم کی دعاﺅں سے ہم آئندہ بھی سرخرو ہوں گے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی صدر منتخب ہونے پر محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تاریخ ساز دن ہے۔

Leave a Reply