جموں۔5مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں خطے کے علاقے کٹرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …
ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت،کسی ملک کو دوسرے پر تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ، فاروق عبداللہ

مزید خبریں
جموں۔5مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں خطے کے علاقے کٹرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران آزاد ملک ہے اور امریکا نے اس پر حملہ کیا،کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا غلط ہے، کسی بھی ملک کو دوسرے ملک پر اپنا تسلط قائم کرنے کا حق نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ،یہ بدقسمتی کی بات ہے۔
فاروق عبداللہ نے خطرناک نتائج کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جاری جنگ کے اثرات آنے والے دنوں میں پوری دنیا میں محسوس کیے جا سکتے ہیں اور یہ صورت حال ایک بڑے عالمی تنازعے کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے، صورت حال سے ذمہ داری سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں میں غصہ ہے، احتجاج ہونا چاہیے لیکن پرامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعےپر اپنا موقف پیش کرے۔








