اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے کیپٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرام متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ جمعرات کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کےمطابق مجوزہ سٹرکچرڈ ریفرل پروگرام کو سکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنزمیں ترامیم کر کے ریگولیشنز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس ریفرل سکیم …
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرام متعارف کرانے کی تجویز

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے کیپٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرام متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ جمعرات کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کےمطابق مجوزہ سٹرکچرڈ ریفرل پروگرام کو سکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنزمیں ترامیم کر کے ریگولیشنز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس ریفرل سکیم کا طریق کار اور ضابطے اور متعلقہ ریگولیٹری ترامیم کی وضاحت کے لیے ایس ای سی پی نے ایک کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس پر شراکت داروں کی رائے طلب کی گئی ہے۔
شراکت داروں سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں اس سکیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس فریم ورک کے تحت سٹاک مارکیٹ بروکرز کے موجودہ کلائنٹس (ریفررز) نئے سرمایہ کاروں کو متعارف کرا سکیں گے جس کے بدلے میں انہیں بروکر کچھ سہولیات دے سکے گا۔ شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس سٹرکچرڈ ریفرل پروگرام کی واضح شرائط و ضوابط تجویز کئے گئے ہیں جیسے کہ ریفرل پروگرامز کے تحت دی جانے والی مراعات غیر نقد نوعیت کی ہوں گی، جیسے کمیشن میں رعایت، ٹریڈنگ کریڈٹس یا اسی نوعیت کے دیگر فوائد دیئے جا سکیں گے۔
یہ مراعات ریفرر اور نئے کلائنٹ دونوں کے لیے محدود اور مخصوص مدت کے لیے دی جا سکیں گی۔ سکیم آفر کرنے والے بروکرز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ریفرل پروگرام کے تحت ذمہ داریوں، فوائد اور شرائط اپنے کلائنٹس کو واضح کریں۔نئے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے متعارف کرانے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرامز دنیا کے کئی ممالک جیسے کہ امریکا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور سنگاپور میں رائج ہیں۔ ایسے پروگرامز میں عام طور پر ٹریڈنگ کوپن، کمیشن میں چھوٹ اور ریوارڈ پوائنٹس جیسے فوائد دیئے جاتے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا سکے۔
اس سکیم سے کیپٹل مارکیٹ میں نئے کلائنٹس کی آن بورڈنگ میں مدد ملے گی اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بنیاد کو وسعت ملنے کی توقع ہے۔سکیم کا کانسیپٹ پیپر اور مجوزہ ترامیم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کانسیپٹ پیپر کی اشاعت کے پندرہ دن کے اندر اپنی آرا اور تجاویز ای میل [email protected] پر بھجوا سکتے ہیں۔








