اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے،اس وقت ایندھن کے ذخائر تسلی بخش ہیں تاہم پائیدار توانائی تحفظ کے لیے ایندھن کا محتاط استعمال ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کے دوران کیا …
ایندھن کے ذخائر تسلی بخش ہیں،پائیدار توانائی تحفظ کے لیے اس کا محتاط استعمال ناگزیر ہے،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے،اس وقت ایندھن کے ذخائر تسلی بخش ہیں تاہم پائیدار توانائی تحفظ کے لیے ایندھن کا محتاط استعمال ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اینگرو ووپک ٹرمینل لمیٹڈ (ای وی ٹی ایل) کا وفد بھی موجود تھا۔وفاقی وزیر نے سفیر اور وفد کا خیرمقدم کیا اور خصوصاً توانائی اور صنعتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مستحکم، شفاف اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔سفیر سیگرٹ نے کہا کہ نیدر لینڈ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اینگرو ووپک ٹرمینل لمیٹڈ پاکستان میں فلیگ شپ ڈچ شراکت داری کی نمائندگی کرتا ہےجو بلک مائع کیمیکلز اور ایل پی جی کے لیے جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ای وی ٹی ایل نیدر لینڈ کے رائل ووپک اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہےجو پاکستان کی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
سفیر نے نیدر لینڈ کی جانب سے تعاون کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور یہ ظاہر کیا کہ پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈچ فریق ٹرمینل کاروبار میں اس شراکت داری کو مزید طویل اور مضبوط دیکھنے کا خواہاں ہے۔ای وی ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمار شاہ نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ کمپنی ملک کی ایل پی جی کی سمندری درآمدات کا نمایاں حصہ سنبھالتی ہے اور ڈاؤن سٹریم ڈی اے پی، پی وی سی اور پی ٹی اے صنعتوں کے لیے فیڈ سٹاک کے انتظام کے ذریعے بڑےمینوفیکچرنگ پلانٹس کی معاونت کرتی ہے۔
انہوں نے سپلائی چین کی بہتری اور صنعتی ترقی میں ای وی ٹی ایل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وفد نے ٹرمینل آپریشنز میں بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کے مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے مساوی اور شفاف مواقع یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وفد نے ٹرمینل آپریشنز کو بڑھانے اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے مستقبل کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے مساوی اور شفاف مواقع یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں توانائی کی سپلائی چین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر پٹرولیم نے وفد کو بتایا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متبادل حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایندھن کے ذخائر تسلی بخش سطح پر ہیں تاہم پائیدار توانائی تحفظ کے لیے محتاط استعمال ضروری ہے۔








