وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انڈونیشیائی صدر پرابوو سوبیانتو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کے بحران میں تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے مابین ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ دوسرے برادر خلیجی ممالک پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے انڈونیشیا کے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ تمام معاملات کو تعمیری بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔