پاکستان کابرادر ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان نے برادر ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ترکیہ اور آذربائیجان …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان نے برادر ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔