وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کابرادر ملک ترکیہ کو نشانہ بنانے کے لئے کئے جانے والے حالیہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کو نشانہ بنانے کے لئے کئے جانے والے حالیہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں ترکیہ پر ہونے والے حالیہ …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کو نشانہ بنانے کے لئے کئے جانے والے حالیہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں ترکیہ پر ہونے والے حالیہ حملے پر گہری تشویش ہے اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بہادر ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابلِ مذمت کارروائیاں خطے میں مزید کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔وزیرِ اعظم نے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔