اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی ہے اور ان سے متعلق مختلف سمریوں کی بھی منظوری دے دی ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان بلوں میں ورچوئل اثاثہ جات بل 2026، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026، کینابس کنٹرول اینڈ …
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کر دی ہے اور ان سے متعلق مختلف سمریوں کی بھی منظوری دے دی ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان بلوں میں ورچوئل اثاثہ جات بل 2026، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026، کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور نیب (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
صدر مملکت نے وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے (چھٹی، پنشن اور مراعات) آرڈر 2025 میں ترامیم سمیت اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی منظوری بھی دی ہے۔مزید برآں صدر مملکت نے وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریاں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔








