ملک میں فروری کے دوران 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 287,049 ہو گئی ، ایس ای سی پی

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) میں فروری میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 287,049 ہو گئی ۔ جمعہ کو ایس ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ، 38 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور بقیہ 3 فیصد میں پبلک ان …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) میں فروری میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 287,049 ہو گئی ۔

جمعہ کو ایس ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ، 38 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور بقیہ 3 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس اور غیر ملکی کمپنیاں شامل تھیں۔فروِری میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت مستحکم رہی۔

اس ماہ 82 نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں نے غیر ملکی افراد نے شیئرز حاصل کیے، ان میں چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے 44 کمپنیوں میں شرکت داری کی، امریکا سے سات کمپنیوں میں سرمایہ کاری ہوئی ، جرمنی کے سرمایہ کاروں نے تین کمپنیوں کے شئیرز حاصل کیے جبکہ مصر، برطانیہ، آسٹریلیا، افغانستان، یمن اور انڈونیشیا سے دو دو کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔

آذربائیجان، نائیجیریا، اردن، کینیڈا، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ترکی، پرتگال اور بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی پاکستانی کمپنیوں سے شئیرز حاصل کیے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مائننگ اور کوارینگ، ٹریڈنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ریجن کے حساب سے پنجاب 1,696 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، اسلام آباد میں 656، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 317، گلگت بلتستان میں 174 اور بلوچستان میں 46 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیکٹر کے لحاظ سے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 723 ، ٹریڈنگ سیکٹر میں 531 ، سروسز میں 434 اور رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 194 ، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 165، تعلیم میں 107، مائننگ اور کوارینگ میں 79٫ ٹیکسٹائل میں 69٫ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں 64، کیمیکلز میں 58٫ فارماسیوٹیکل میں 58 کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 57، ہیلتھ کیئرمیں 56، انجینئرنگ میں 52 ، اسمیٹکس میں 50٫ کمیونیکیشن میں 44، فیول اینڈ انرجی میں 42، لاجنگ میں 37، اور آٹو الائیڈ انڈسٹریز میں 35 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

مزید برآںکیبلز اور الیکٹرک گڈز، سپورٹس، اور پیپر اینڈ بورڈ سمیت مختلف دیگر شعبوں میں 266 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جو پاکستان کی صنعتی اور کاروباری بنیاد کی مسلسل وسعت کی عکاسی کرتی ہے۔