آئیسکو کی گزشتہ سال 2025 کے دوران بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 95 فیصد ریکوری، اے ٹی اینڈ سی نقصانات سنگل ڈیجٹ میں آ گئے ، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2025 کے دوران آئیسکو نے بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2,092 ایف آئی آرز درج کیں اور785 افراد کو گرفتار کیا گیا، 3,402,341 یونٹس بجلی چارج کی گئی جبکہ بجلی چوری کی مد میں 177,883,215 روپے کی ڈٹیکشن بلنگ کی گئی جس …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2025 کے دوران آئیسکو نے بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2,092 ایف آئی آرز درج کیں اور785 افراد کو گرفتار کیا گیا، 3,402,341 یونٹس بجلی چارج کی گئی جبکہ بجلی چوری کی مد میں 177,883,215 روپے کی ڈٹیکشن بلنگ کی گئی جس میں سے 168,902,997 روپے وصول کیے گئے، مجموعی ریکوری کی شرح 95 فیصد رہی ہے۔ اے ٹی اینڈ سی نقصانات نیپرا کے مقررہ ہدف کو پورا کرتے ہوئے سنگل ڈیجٹ میں آ گئے ہیں، راولپنڈی ریجن میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 1.2ملین اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔

اے پی پی کو خصوصی انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو آئسیکو نے بتایا کہ بہارہ کہو، نیلور، ترنول، گولڑہ اور راول روڈ سمیت بعض علاقوں میں بجلی چوری کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے تھے، ان علاقوں میں غیر قانونی کنڈوں اور ڈائریکٹ کنکشنز کی روک تھام کے لیے اے بی سی (ایریل بنڈل کیبل) سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے لائن لاسز میں واضح کمی آئی ہے۔چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ سرکل وائز اعداد و شمار کے مطابق اٹک سرکل میں سب سے زیادہ 818، راولپنڈی سٹی میں 318، اسلام آباد میں 303،جہلم میں 133، چکوال میں 237 اور راولپنڈی کینٹ میں 283 ایف آئی آرز درج کی گئیں، راولپنڈی کینٹ میں ریکوری کی شرح 100 فیصد رہی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے طریقہ کار میں ڈائریکٹ سپلائی/لوپ کے 1,900 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میٹر ٹیمپرڈ، ٹلٹڈ یا شنٹ کے 192 کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو کی آپریشنز ٹیموں اور ایم اینڈ ٹی (میٹر اینڈ ٹیسٹنگ) سرویلنس ٹیموں نےگھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی شعبوں میں مشترکہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، بجلی چوری کے خلاف آگاہی مہم کے ساتھ سوشل میڈیا پر باقاعدہ کمپین چلائی جا رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 118 پر فراہم کریں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کے استحکام کے باعث لائن لاسز میں نمایاں کمی آئی ہےجبکہ اے اینڈ ٹی کی کارکردگی نیپرا کے مقررہ ہدف کو پورا کرتے ہوئے سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہےجو مؤثر مانیٹرنگ اور عملی اقدامات کا نتیجہ ہے۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کے حوالے سےپروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی سید محسن رضا گیلانی کے شاندار کام کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور محنت کے نتیجے میں راولپنڈی ریجن میں اب تک تقریباً 1.2ملین میٹرز انسٹال کیے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں غیر قانونی کنکشنز اور لائن لاسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے بعد نہ صرف ریکوری کی شرح بہتر ہوئی بلکہ صارفین کو درست بلنگ، خود کار میٹر ریڈنگ، بجلی چوری پر قابو، سسٹم کی اوور لوڈنگ کا خاتمہ، ٹرانسفارمرز اور میٹرز کےجلنے کے واقعات میں کمی کے ساتھ شفافیت سے ادارے کی مجموعی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام کےلیے ٹرانسفارمرز پر بھی سکیننگ میٹرز نصب کیے گئے ہیں، جس سے نظام میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملا ہے۔

مزید برآں ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کے وژن کے مطابق صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےآئیسکو ہیڈ آفس، جی-9 اور مڈیر چوک سمیت مختلف مقامات پر کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں صارفین کو بجلی کے بلوں کی قسطوں کی سہولت، مقررہ تاریخ میں توسیع، بل کی اصلاحات، نام اور پتے کی تبدیلی، شکایات،بجلی کے نقصانات کی رجسٹریشن اور حل اور نئے بجلی کے کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ صارفین کو فوری اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں اور بجلی کے نظام میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔