وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں تین ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کر انے کی منظوری

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تین ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کر انے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کےلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں آبی گزرگاہوں میں …

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تین ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کر انے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کےلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات سیلاب سے گرنے کی صورت میں امداد نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے آبی گزرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کے لئے مستقل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ زون میں تعمیرات بنانے پر پابندی کےلئے سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے۔ وزیراعلٰی نے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پرچنیوٹ میں بند بنانے کی اصولی منظوری اور ان فلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق جبکہ کالا باغ اور سد ھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی ٰمریم نواز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہائوس قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اورراستوں کی بحالی مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹرطویل186 روڈز، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122کوفلڈ آپریشن کے لئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں 10 لینڈنگ کرافٹ / بیڑے، بوٹ کیئریر ٹرک، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات، فلائنگ لائف بوائے جیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 دریائوں پرفلڈ کے حوالے سے 1990 ہائی رسک زون، 1278 میڈیم رسک زون،3169 لو رسک زون ہیں۔ پنجاب میں آبپاشی کے 183 پراجیکٹ جاری، 298 ڈرین /سیلابی نالے اور 67 ڈرینج سسٹم کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی، رواں سال بھی28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پشین گوئی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو اجلاس میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلاننگ پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔