وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی قومی اسمبلی میں وضاحت

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا قانون ختم کرنے یا اس کا اثر کم کرنے کے حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتے‘ الیکشن لڑنے والے امیدوار کے حلف نامے کے فارم A میں اب بھی یہ شق موجود ہے‘ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات درست نہیں ہیں‘ یہ فارم گزٹ نوٹیفکیشن میں …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا قانون ختم کرنے یا اس کا اثر کم کرنے کے حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتے‘ الیکشن لڑنے والے امیدوار کے حلف نامے کے فارم A میں اب بھی یہ شق موجود ہے‘ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات درست نہیں ہیں‘ یہ فارم گزٹ نوٹیفکیشن میں موجود ہے‘ انتخابات بل ہم نے دھوکہ دہی سے فرد واحد کو فائدہ پہنچانے کے لئے منظور نہیں کرایا بلکہ یہ ایوب خان اور مشرف کے ادوار کا ایک کالا قانون تھا جسے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ میں شامل کیا گیا وہ ہم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے کہنے پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے سوشل میڈیا پر ختم نبوت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی ڈس انفارمیشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر حیرانی ہوئی ہے کہ اپوزیشن نے کہا کہ ہم نے یہ بل دھوکے سے منظور کرالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فرد واحد کے لئے بل منظور نہیں کرایا۔ 1962ءکے آئین کے سیکشن 5 میں لکھا گیا دو سال سے زائد قید کاٹنے والا رکن نااہل ہوگا۔

Leave a Reply