ختم نبوت پر اس ایوان سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ ختم نبوت پر اس ایوان سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انتخابات بل کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کی مہم چلائی گئی ہے کہ انتخابات بل کے …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ ختم نبوت پر اس ایوان سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انتخابات بل کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کی مہم چلائی گئی ہے کہ انتخابات بل کے ذریعے ختم نبوت کی شق ختم کردی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے ایوان کو یقین دلایا کہ ختم نبوت پر اس ایوان سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply