اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل 2017میں ختم نبوت کی شق اور اقرار نامہ کی شقیں موجود ہیں ‘بعض لوگ اس حوالے سے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن اصلاحاتی بل 2017 میں ختم …
انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل 2017میں ختم نبوت کی شق اور اقرار نامہ کی شقیں موجود ہیں ‘بعض لوگ اس حوالے سے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن اصلاحاتی بل 2017 میں ختم نبوت سے متعلق جھوٹ بول کر اور نبی کریمکا نام مبارک استعمال کرکے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحاتی بل قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر قانون سازی سیکشن میں2 اکتوبر سے موجود ہے ختم نبوت کے متعلق جھوٹاپروپیگنڈا نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی, عوام الناس کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔








