اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید خطوط پر منظم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملک بھر میں ہزاروں افسروں کےلئے آن لائن کورسز شروع کئے جائیں گے، امن کے استحکام اور بحالی کے حوالے سے پولیس سب سے زیادہ موثر ترین ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید خطوط پر منظم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملک بھر میں ہزاروں افسروں کےلئے آن لائن کورسز شروع کئے جائیں گے، امن کے استحکام اور بحالی کے حوالے سے پولیس سب سے زیادہ موثر ترین ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی شیخ نسیم الزماں، صوبوں کے آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر منظم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملک بھر میں ہزاروں افسروں کےلئے آن لائن کورسز شروع کئے جائیں گے، امن کے استحکام اور بحالی کے حوالے سے پولیس سب سے زیادہ موثر ترین ادارہ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جرائم کے انسداد کےلئے پولیس کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے، وہ ادارے تباہی کے دہانے تک پہنچ گئے جن اداروں نے اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ نہیں کیا۔ انہوں نے پولیس کو غیر روایتی چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی سےاسی تفادہ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کارکردگی بہتر بنانے کےلئے پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔








