اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سینئر نائب وزیر خارجہ کازاﺅ یوکی یامازاکی نے اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ناصر جنجوعہ نے وفد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سینئر نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سینئر نائب وزیر خارجہ کازاﺅ یوکی یامازاکی نے اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ناصر جنجوعہ نے وفد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ ہمارے مثبت اور حقیقی تعلقات ہیں اور جاپان سے ہمیشہ دوستانہ روابط رکھتے ہیں، پاکستان اور جاپان کے درمیان طویل شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، اس میں بسنے والے عوام عظیم ہیں اور خطہ میں پاکستان عظیم اقتصادی سرگرمیوں کا حامل ملک ہے، پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں اور توانائیوں سے جاپان استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطہ میں ایسی جگہ واقع ہے جس سے خطہ کے دوسرے حصوں کیلئے مختصر ترین راستے دستیاب ہیں۔ انہوں نے جاپان کی قیادت پر زور دیا کہ وہ علاقائی استحکام کیلئے متوازن سوچ کو فروغ دے۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کوریا کے ساتھ پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شمالی کوریا سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔








