پاکستان کی عوام اور حکومت برادر ملک ایران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایرانی قونصلیٹ کراچی پہنچے جہاں قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلی ایرانی رہنمائوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

کراچی۔ 06 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایرانی قونصلیٹ کراچی پہنچے جہاں قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلی ایرانی رہنمائوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے آیت اللہ خامنہ ای کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے فروغ میں ان کا کردار یادگار ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت برادر ملک ایران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے صیہونی افواج کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایران صرف ہمسایہ نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور ایرانی عوام کا رشتہ نہایت مضبوط ہے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔گورنر سندھ نے ایرانی قونصلیٹ میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔