وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راولاکوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹروں میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول کے پار سے راولاکوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹروں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں دو معصوم بچے شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا جنہوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول کے پار سے راولاکوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹروں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں دو معصوم بچے شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا جنہوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

Leave a Reply