اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوی سے گزشتہ شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے انہیں آگاہ کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی وجہ سے وہ دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ امور …
نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوی سے ٹیلی فونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوی سے گزشتہ شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے انہیں آگاہ کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی وجہ سے وہ دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ امور کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور انہوں نے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو اپنی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اختیار دیا ہے۔
نائب وزیرِاعظم نے دولتِ مشترکہ میں پاکستان کی شراکت کو اجاگر کیا اور دولت مشترکہ کے دن (9 مارچ) کے موقع پر سیکرٹری جنرل اور پوری دولت مشترکہ فیملی کو مبارکباد دی۔








