اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ ، بیت اللہ شریف ، روزہ رسول کے مبارکات کی زیارات پاکستانی عوام کو کروائی جارہی ہے جس پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میںغلاف کعبہ کی دس روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلخصوص پاکستان کے لیے یہ …
قائد ایوان سینٹ سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق کا غلاف کعبہ کی دس روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قائد ایوان سینٹ سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ ، بیت اللہ شریف ، روزہ رسول کے مبارکات کی زیارات پاکستانی عوام کو کروائی جارہی ہے جس پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میںغلاف کعبہ کی دس روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلخصوص پاکستان کے لیے یہ شرف کی بات ہے کہ سعودی بادشاہ کی منظوری سے غلاف کعبہ ، بیت اللہ شریف ، روزہ رسول کے مبارکات کی زیارات پاکستانی عوام کو کروائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی خوش نصیبی ہے کہ پاکستان کویہ شرف بخشا گیا ۔ سعودی حکومت کے بھی شکر گذار ہیں ۔ ان مبارکات کی نمائش سے ہمارا دینی رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ مبارکات قریب سے دیکھنے کا موقع ملنا بہت بڑی سعادت ہے ۔ جس سے دنیا بھر کے اور بلخصوص پاکستانی مسلمانوںکا قلبی اور ایمانی تعلق اور زیادہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ بیت اللہ ، روزہ رسولسے منسلک مقدس مبارکات کی زیارت خوش قسمتی ہے۔ سعودی حکومت اور عوام ان مقدس مبارکات کی نمائش پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے سعودی حکومت اور شاہی خاندان کا مشکور ہوں۔








