اسلام آباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت پاکستان کل پیر کو انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کے قانونی چیلنجز سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کے روبرو تین سو انانوے (389)ٹیکس ریویو درخواستیں زیر غور آئیں گی، جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ …
وفاقی آئینی عدالت میں 9 مارچ کو 389 ٹیکس نظر ثانی مقدمات کی سماعت ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت پاکستان کل پیر کو انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کے قانونی چیلنجز سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کے روبرو تین سو انانوے (389)ٹیکس ریویو درخواستیں زیر غور آئیں گی، جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
اس روز عدالت میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف محمد مصطفیٰ ، محمد اسد اور دیگر کے مقدمات کی سماعت متوقع ہے، جن میں ٹیکس اور انکم سپورٹ لیوی کی قانونی حیثیت پر بحث ہوگی۔








