چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے،گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔اسی طرح کھجور کے حساب 1600 روپے،کشمش کے حساب …

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے،گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔اسی طرح کھجور کے حساب 1600 روپے،کشمش کے حساب سے3800 روپے،منقی کے حساب سے 5400روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے،صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ گندم کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے اورجو کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے۔اسی طرح کھجور کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے،کشمش کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 114000 روپے،منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ162000 روپے ادا کرناہوگاجبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے30روزوں کافدیہ6000روپے بنتاہے۔انہوں نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطا) جو، کجھور اور منقی کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطا) بنتا ہے۔