خواتین محفوظ ترین ڈرائیور ہیں اور ان کی خودمختاری اور بااختیاری ایک ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ خواتین محفوظ ترین ڈرائیور ہیں اور ان کی خودمختاری اور بااختیاری ایک ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سی ٹی او حمزہ نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ خواتین محفوظ ترین ڈرائیور ہیں اور ان کی خودمختاری اور بااختیاری ایک ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سی ٹی او حمزہ نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ سیکھنے اور خود مختار انداز میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں کام کرنے والی یا گھروں میں رہنے والی بہت سی خواتین ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش کے باوجود ہچکچاہٹ کا شکار رہتی ہیں، تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس انہیں ’’اڑان لیڈیز ڈرائیونگ اسکول‘‘ کے ذریعے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ وہیل خودمختاری اور فیصلہ سازی کی علامت ہے اور خواتین کو چاہیے کہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی کا رخ خود متعین کریں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ’’اڑان‘‘ اقدام شروع کرنے کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا ہے کہ خواتین محفوظ ڈرائیور نہیں ہوتیں، جبکہ حقیقت میں خواتین سڑکوں پر محفوظ ترین ڈرائیوروں میں شمار ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ’’اڑان لیڈیز ڈرائیونگ اسکول‘‘ جیسےاقدامات کے ذریعے خواتین کی خودمختاری اورمحفوظ نقل و حرکت کے فروغ کے لیےکوشاں ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ ڈرائیونگ سیکھ سکیں۔

سی ٹی او نے خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام، ان کی آزادی اور تحفظ ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس خواتین کوبااختیار بنانے اور ان کے محفوظ و خودمختار سفر کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔