سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نےخوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نےخوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں قابل ستائش ہیں، دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کے دفاع کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن و استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے،قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں پر فخر ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست ہوگی،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔