کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 27 سالہ رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی جیکولین …
ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکاڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 27 سالہ رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی جیکولین کرسٹیان کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا جبکہ جاپان کی نائومی اوساکا نے 24 سالہ کولمبیا کی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو شکست دے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ رومانیہ کی حریف ٹینس کھلاڑی جیکولین کرسٹیان کو سٹریٹ سیٹس میں4-6 اور 1-6سے شکست دے کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،
جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی نائومی اوساکا سے ہوگا۔نائومی اوساکا نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں حریف 24 سالہ کولمبیا کی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو1-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دی ۔








