سپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کی 22ویں فتح،ایتھلیٹک کلب کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔9مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 27ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بارسلونا …

میڈرڈ۔9مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 27ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے لامین یمل نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں 22ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر 67 پوائنٹس کے ساتھ ریال میڈرڈ کو 3 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔سان میمس، بلباؤ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف ایتھلیٹک کلب کو 0-1گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے لامین یمل نے میچ کا فیصلہ کن گول 68 ویں منٹ پر سکر کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایتھلیٹک کلب کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ اس فتح کے بعد بارسلونا کی سپینش لالیگا میں فتوحات کی تعداد سب سے زیادہ 22ہوگئی ہے اور وہ سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے،ریال میڈرڈ کی ٹیم 63 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ54 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔