کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کی سکستھ سیڈ ڈ کھلاڑی امینڈا انیسی مووا کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ بی بی سی کے مطابق میچ صرف 52منٹ میں ختم ہو گیا جس میں امریکی ٹینس کھلاڑی انیسی مووا نے حریف برطانوی کھلاڑی …
انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ایما راڈوکانو کو امینڈا انیسی مووا کے ہاتھوں یکطرفہ شکست
کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کی سکستھ سیڈ ڈ کھلاڑی امینڈا انیسی مووا کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ بی بی سی کے مطابق میچ صرف 52منٹ میں ختم ہو گیا جس میں امریکی ٹینس کھلاڑی انیسی مووا نے حریف برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرا دیا۔میچ کے آغاز ہی میں ایما راڈوکانو کا سروس گیم بریک ہو گیا جس سے آئندہ مشکلات کا اندازہ ہو گیا تھا۔
جلد ہی واضح ہو گیا کہ ایما راڈوکانو امریکی کھلاڑی کے جارحانہ انداز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں اور پہلے سیٹ میں وہ صرف 11 پوائنٹس ہی حاصل کر سکیں۔دوسرا سیٹ بھی تقریباً اسی انداز میں جاری رہا اور ایما راڈوکانو ابتدا میں ہی 3 گیمز سے پیچھےرہ گئیں، تاہم بعد میں وہ اپنا ایک سروس گیم بچانے میں کامیاب رہیں۔
ایما راڈوکانو نے جنوری میں کوچ فرانسسکو روئگ سے علیحدگی کے بعد مارک پیچِی کو عارضی کوچ کے طور پر شامل کیا تھا اور گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی فطری کھیل کی انداز کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کی بدولت انہوں نے 2021 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔تاہم اس میچ میں انہیں کوئی ریلیف نہ مل سکا اور امریکی کھلاڑی انیسی مووا نے مزید 3 گیمز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ نتیجہ ایما راڈوکانو کے دوسرے راؤنڈ کے میچ کے برعکس تھا جس میں انہوں نے روس کی اناستاسیا زاخارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے واضح شکست دی تھی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انیسی مووا نے کہا کہ وہ کورٹ میں صرف کھیل سے لطف اندوز ہونے اور بے خوف انداز میں کھیلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچز میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گی۔









