اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی (کل) منگل کو ہوگی، نیلامی میں ملک کے تین بڑے ٹیلی کام آپریٹر حصہ لیں گے۔پی ٹی اے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل منگل کو صبح 10 بجے شروع ہوگا جو مختلف مراحل میں شام تک جاری رہے گا۔ اس نیلامی میں 6 بینڈز شامل ہیں جن میں سے 4 نئے …
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل ہوگی،ملک کے تین بڑے ٹیلی کام آپریٹر حصہ لیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی (کل) منگل کو ہوگی، نیلامی میں ملک کے تین بڑے ٹیلی کام آپریٹر حصہ لیں گے۔پی ٹی اے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل منگل کو صبح 10 بجے شروع ہوگا جو مختلف مراحل میں شام تک جاری رہے گا۔ اس نیلامی میں 6 بینڈز شامل ہیں جن میں سے 4 نئے ہیں ۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹر جاز، زونگ اور یو فون فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لیں گے ۔ نیلامی کا عمل آن لائن طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے پی ٹی اے نے جدید اور خصوصی سسٹم قائم کیا ہے۔ اس ہارڈ ویئر سسٹم کے ذریعے بولی کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں بولی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا ئے گا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اس نیلامی کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز چار ماہ میں فور جی میں موثر بہتری اور فائیو جی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فائیو جی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں فائیوجی کی نیلامی سے ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں بہتری آئے گی، صارفین کو انٹرنیٹ کی بلاتعطل اور تیز تر فراہمی میں مدد ملے گی۔








