پشاور۔ 09 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےانڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں عظمت خان ، سراج احمد اور طلحہ احمد خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، ضلعی صدر ٹانک سردار ہدایت اللہ خان گنڈہ پور بھی موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل …
گورنر خیبرپختونخوا سےانڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 09 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےانڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں عظمت خان ، سراج احمد اور طلحہ احمد خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، ضلعی صدر ٹانک سردار ہدایت اللہ خان گنڈہ پور بھی موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان باصلاحیت ہیں ،انہیں سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سنے اور انکے حل کی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔وفد نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر گورنرخیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔








