وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیرِ صدارت وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے 100 میگا واٹ سولر منصوبے پر قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سولر پینلز کی کراچی سے ترسیل اور گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور سولر پینلز کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے قرعہ اندازی کا طریقہ کار مکمل طور …
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے 100 میگا واٹ سولر منصوبے پر قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی زیرِ صدارت وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے 100 میگا واٹ سولر منصوبے پر قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سولر پینلز کی کراچی سے ترسیل اور گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور سولر پینلز کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے قرعہ اندازی کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کا انعقاد ایسے انداز میں کیا جائے جو شفافیت، دیانت داری اور مساوی مواقع کے اصولوں کے عین مطابق ہو۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ قرعہ اندازی میڈیا اور عوامی نمائندگان کی موجودگی میں کرائی جائے تاکہ پورے عمل کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔








