دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا راشد ہسپتال کا دورہ ، پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کی

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ کے ہمراہ راشد ہسپتال کا دورہ کیا اور دبئی میں گرنے والے ملبے کے باعث زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کی۔راشد ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور یوسف نے اس موقع پر وفد کا استقبال کیا جنہوں نے زخمی افراد کی طبی حالت اور انہیں فراہم کئے جانے والے علاج …

دبئی۔9مارچ (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ کے ہمراہ راشد ہسپتال کا دورہ کیا اور دبئی میں گرنے والے ملبے کے باعث زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کی۔راشد ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور یوسف نے اس موقع پر وفد کا استقبال کیا جنہوں نے زخمی افراد کی طبی حالت اور انہیں فراہم کئے جانے والے علاج معالجہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران قونصل جنرل نے زیرِ علاج پاکستانی شہریوں انصرام الحق شبیر، خرم اقبال اور شیراز احمد سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور بھرپور دیکھ بھال فراہم کی۔قونصل جنرل نے زخمی پاکستانیوں کو مشکل وقت میں قونصلیٹ کی طرف سے ہر ممکن مدد اورتعاون کی یقین دہائی کرائی۔