وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔ منگل کو یہاں پی ٹی اے کے زیر اہتمام فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ پاکستان میں …
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے شعبہ میں انقلاب آئے گا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔ منگل کو یہاں پی ٹی اے کے زیر اہتمام فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی کسی بھی نیلامی کے عمل کو براہ راست نشر کیا جائے۔ آج پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی شفاف نیلامی کے عمل کو پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نیلامی کے ہر پہلو کو براہ راست نشر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن آکشن تھی، اس عمل میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے شرکت کی جس پر ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نجی شعبے کے ادارے کا سرکاری شعبے پر اعتماد کا اظہار اور عمل کی شفافیت کو تسلیم کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ پبلک پرائیویٹ سیکٹرز باہمی تعاون سے کام کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ آگے بڑھتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ممبر ٹیلی کام، چیئرمین پی ٹی اے اور پی ٹی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم فائیو جی کی طرف جا رہے ہیں، یہ پاکستان کے لئے بہت بڑا دن ہے۔








