وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سمیت واجبات کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے وفد کی ملاقات، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سمیت واجبات کے معاملات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سمیت واجبات کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے، چینلز کے واجبات کی منظوری دی جا چکی ہے۔
آئندہ چند روز میں یہ معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عید سے پہلے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے جبکہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنی کمٹمنٹ پر عمل کرے گی تاکہ صحافیوں کو وقت پر فائدہ پہنچے۔ وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے ادائیگیاں ہو جائیں تو میڈیا ورکرز اپنی فیملیز کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام معاملات کا خوش اسلوبی سے حل تلاش کیا جائے گا۔








