وزیرِ اعظم کی جانب سے اخراجات میں کمی کے اعلان کردہ اقدامات پر عملدرآمد شروع ، وفاقی آئینی عدالت نے فیول اخراجات میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزیرِ اعظم کی جانب سے اخراجات میں کمی کے اعلان کردہ اقدامات پر عملدرآمد شروع ، وفاقی آئینی عدالت نے فیول اخراجات میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم کی جانب سے اخراجات میں کمی کے اعلان کردہ اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی آئینی عدالت نے فیول اخراجات میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت اب ہفتے میں چار دن کام کرے گی۔ عدالت پیر سے جمعرات تک معمول کے مطابق کام کرے گی جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔